• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی محاذ پر کامیابیوں کا سفر جاری، عالمی بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالر دینے کا وعدہ

اسلام آباد (تنویر ہاشمی)عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 40ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیاہے،ذرائع کے مطابق 10سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی منظوری کے لئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیاہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے معاشی محاذ پر کامیابیوں کا سفر جاری ہے، وزارت اقتصادی امورکے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگی ہیں، 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت عالمی بینک اوران کے معاون اداروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر40ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی جائیگی،40ارب ڈالرمیں انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کے تحت20ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی جائے گی،توسیعی فریم ورک کے تحت چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی،انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی طرف سے مجموعی طورپر20ارب ڈالرکی فنڈنگ فراہم کی جائیگی، سی پی ایف کا مقصد چائلڈ سٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا، صاف پانی کی فراہمی، جامع ترقی کیلئے عوامی وسائل اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید