• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسی اطلاع نہیں ملی کہ عمران خان مجھ سے ناراض ہیں، علی امین گنڈاپور

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ مجھے کوئی ایسی اطلاع نہیں ملی کہ عمران خان مجھ سے ناراض ہیں محسن نقوی گولی چلانے کی بات کو تسلیم نہیں کرتے ہیں لیکن یہ ضرور کہتے ہیں کہ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں تھی ،میں جو کچھ کررہا ہوں خلوص نیت سے کررہا ہوں ن خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کیا انھوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے کررہا ہوں اور پاکستان کے لئے کررہے ہیں مذاکرات کا جب تک کوئی نتیجہ نہیں آجاتا اس حوالے سے میرا کچھ کہنا درست نہ ہوگا،مولانا فضل الرحمٰن کے والد ان پر اعتماد نہیں کرتے تھے ان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔مولانا کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ان کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کیے گئے۔ میں نے پہلے جو افغانستان کے حوالے سے بتایا تھا موجودہ حکومت ا ب اس پر آگئی ہے اور بات چیت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید