• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے بیرون ممالک جاتے ہوئے بھارتی شہری سمیت 70 مسافر آف لوڈ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے گذشتہ 48گھنٹے کے دوران ایک بھارتی شہری سمیت 70مسافروں کو مختلف وجوہ کی بنا پر بین الاقوامی سفر سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 13 اور 14 جنوری کے 24 گھنٹے کے دوران کراچی سے آذربائیجان، قطر، سعودیہ، ورک ویزہ پر جاتے ہوئے 9 مسافروں کو سفر سے روکا گیا۔ 9 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے جانے نہیں دیا گیا۔ سعودیہ، تھائی لینڈ، کینیا، ملائشیا کے وزٹ ویزے پر جاتے ہوئے 6 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ ورک ویزے پر ناروے کے ایکسافر کو بھی آف لوڈ کیا گیا ہے۔ تعلیمی ویزے پر قازقستان جانے والے ایک نوجوان کو بھی پرواز کرنے سے روک دیا گیا۔ کام کے لیے یمن اور دوسرے دو ممالک جانے والے تین شہریوں کو بھی آف لوڈ کیا گیا جبکہ بلیک لسٹ ہونے پر سعودیہ جانے والے 5 مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔ اس سے پہلے بھارتی باشندے عمل حسینی کو 12 جنوری کو کراچی سے شارجہ جاتے ہوئے پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ عمل حسینی بھارتی پاسپورٹ پر امارات کے رہائشی ویزے پر شارجہ جا رہا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسافر کے پاس ایف آر او آفس کا سفری اجازت نامہ نہیں تھا۔ جس پر اسے واپس بھیج دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید