• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک گھنٹے کے کیس میں ججز نے 10 سال لگا دیئے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ عوام کا کیا قصور ایک گھنٹے کے کیس میں ججز نے 10 سال لگا دیئے ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد کے علاقے کرپا میں دس کنال سولہ مرلے زمین کے انتقال میں درستگی کے کیس میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایک گھنٹے میں نمٹنے والے کیس میں ججز نے دس سال لگا دئیے ، 150 سے زائد پیشیاں ہوئیں ، عدالت اور عوام کا وقت ضائع کیا گیا ، ہم سے پہلے بھی بڑے بڑے جج گزرے ہیں ، زیر التوا کیسز کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ، ججز تو یہاں پر نالائق ہیں وکلا تو نالائق نہ بنیں۔ بعد ازاں عدالت نے اراضی انتقال میں درستگی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اہم خبریں سے مزید