• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیمانی فرنٹیئرہیئر ڈریسر اینڈ بیوٹیشن کنونشن کا انعقاد

پشاور ( وقائع نگار )سلیمانی فرنٹیرہیئرڈریسر اینڈ بیوٹیشن ایسوسی ایشن کا سالانہ کنونشن نشتر ہال میں ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے حلف بھی اٹھایا۔ محمد شریف کاہلوں دوبارہ خیر پختونخوا کے صدر اور بصیر خان پشاور کے صدر بن گئے اس موقع پر مرکزی صدر سلیمانی ہیئر ڈریسر ایسوسی ایشن محمد اسلم سٹائلو مرزی اور تنظیم تاجران کے سربراہ ملک مہر الہی نے شرکت کی اس موقع پرشمریز خان نے بہترین ہیئرڈریسر کا ایوارڈ جیتا۔اسلم سٹائلو نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا ۔ مقررین نے کہا کہ ہیرڈریسر اور بیوٹیشن پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے بلکہ ان کو سہولیات دی جائیں اور قومی دھارے میں لا کر ان کے لئے انسٹیٹوٹ قائم کیا جائے تاکہ اپنے شعبہ میں مزید ترقی اورجدید مشنری میں مہارت حاصل کر کے اندرون اور بیرن ملک نام روشن کرے ملک مہر الہی نے کہا کہ ہم نے ہئیر ڈریسر کو تاجر اور محنت کش کا مقام دے کر ان کو پشاور سمال چمبر میں ممبر شپ دے کر ان کو اپنا جائز مقام دینے میں ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔
پشاور سے مزید