• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ویمنز کی آئرلینڈ کیخلاف ریکارڈ 304 رنز سے فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راج کوٹ میں بھارتی ویمنزنے آئر لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل میچ304رنز کے ریکارڈ مارجن سے جیت لیا ۔ اس سے قبل سب سے بڑی جیت 2017 میں جنوبی افریقا کی 249 رنز سےآئرلینڈ کے خلاف تھی ۔ بھارت نے 5 وکٹوں پر 435 رنز بنائے، جو ان کا سب سے زیادہ ون ڈے اسکورہے، اس سے قبل بھارت نے پانچ وکٹوں پر 370 رنز کو عبور کیا۔ اسمرتی مندھانا نے 70 گیندوں میںسنچری بنائی ۔ ان کی اوپننگ پارٹنر پرتیکا راول نے 129 گیندوں پرمیں 154رنز بنائے۔ مندھانا اور راول نے پہلی وکٹ کے لیے 233 رنز بنائے جو ون ڈے میں بھارت کے لیے تیسری بڑی اوپننگ شراکت ہے۔

اسپورٹس سے مزید