• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ مالکان کیخلاف مقدمہ، واٹر پلانٹ پروڈکشن بند

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان میں کارروائیاں، اچار یونٹ، کچا پاپڑ فیکٹری، سویٹس اینڈ بیکرز، ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ، واٹر پلانٹس کی انسپکشن، ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر، واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 200 کلو غیر معیاری اچار، 100 کلو ناقص بیکری آئٹمز، 10 لٹر مضر صحت مکسچر تلف ،تفصیلات کے مطابق دیسی گھی میں ناقص اجزاء کی ملاوٹ پائے جانے پر چوک عزیز ہوٹل میں ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ پانی کا سیمپل فیل ہونے پر خان ویلج میں واٹر پلانٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔ ممنوعہ اجزاء سے تیار ایکسپائرڈ بیکری آئٹمز برآمد ہونے پر چاہ گہنے والا میں واقع بیکری کو ایک لاکھ روپے جرمانہ، ناقص کوالٹی کا بدبودار آم کا اچار برآمد پرچاہ دادو والا میں پروڈکشن یونٹ کو 50 ہزار روپے اورپروڈکشن ایریا میں حشرات، اشیاء کی خریداری کا ریکارڈ نہ ہونے پر معصوم شاہ روڈ پر پنیر یونٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا -
ملتان سے مزید