ملتان (سٹاف رپورٹر ) ممبر اتحاد بین المسلمین، صدر تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر ملک خاور شفقت بھٹہ، مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز اور ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ حضرت علیؓ کے فضائل و کمالات میں کوئی ان کا ثانی نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ چنبے شاہ، امام بارگاہ دربار حضرت بابا گلزار شاہ، امام بارگاہ داؤد حقانی گوہر سلطان، امام بارگاہ رمضان والا پر جشن ولادت حضر ت علیؓ کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر مخدوم نواب عباسی، شہباز عباسی، عباس علی، ارشاد علی،شیراز قیصر، اللہ رکھا اور دیگر موجود تھے۔