• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف جرائم میں ملوث ایک درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اور سرچ آپریشن، مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کینٹ پولیس اور سپیشل برانچ نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں کی تلاشی اور لوگوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 1ملزم کو گرفتار کرکے 300لیٹر شراب برآمد کرلی،دریں اثناشاہ شمس پولیس کو بلوچ چوک سے اطلاع موصول ہوئی کہ 12سالہ محمد طلحہ کو دکاندار محمد جنید نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، قطب پور پولیس کو لیاقت آباد سے مسز راشد نے بتایا کہ میری بیٹی 19سالہ عائشہ گھر میں موجود تھی کہ ملزم زبیر عرف گلو جانگلہ جو ہمارا رشتہ دار ہے نے بیٹی سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی، شور شرابہ پر ملزم کو فرار ہوتے وقت علاقہ مکینوں کی مدد سے دبوچ لیا جسے حوالہ پولیس کردیا گیا ،سیتل ماڑی پولیس کو سمیجہ آباد سے علی جنید نے اطلاع دی کہ میرے بھائی13سالہ معین کو ملزم ظہیر زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا جب کہ سٹی شجاع آباد پولیس کو سکندر آباد سے زرینہ بی بی نے اطلاع دی کہ وہ گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم اللہ بخش داخل ہوا اور زیادتی کی کوشش کی جب کہ اس کے شور مچانے پر لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگیا، واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مظفرآباد پولیس نے ملزم نعمان سے200گرام چرس ،ملزم عابد سے540گرام چرس ،شاہ شمس پولیس نے ملزم کامران طفیل سے 2820گرام چرس ،ملزم حمزہ سے1340گرام چرس ،بستی ملوک پولیس نے ملزم ریاض حسین سے20لیٹر شراب،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم شعیب سے1260گرام چرس ،ملزم یار محمد سے1360گرام چرس جب کہ الپہ پولیس نے ملزم مدثر سے1080گرام ہیروئن برآمد کرلی،بوہڑ گیٹ پولیس کو اصغر رفیع نے بتایا کہ شیخ نوید غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کررہاہے جس کے کمرشل ہال کو سیل کردیا گیا، تاہم ملزم سرکاری سیل کو ڈی سیل کرکے کام جاری رکھے ہوئے تھا ،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،شاہ شمس پولیس کو محمد زبیر نے چوری کی اطلاع دی جس کی تصدیق نہ ہوسکی جب کہ سٹی شجاع آباد پولیس کو مدثر نے جھوٹی اطلاع دے کر ارتکاب جرم کیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،کینٹ پولیس کو محمد سعید خان نے بتایا کہ ملزمان شہروز ،علی حسن اور عرفان نے غیر قانونی طریقے سے پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے عوام سے زبردستی پیسے وصول کرتے ہوئے پائے گئے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،سٹی جلالپور پولیس کو غلام فرید نے بتایا کہ ملزم سجاد عرف سجو تین نامعلوم ملزمان کے ہمراہ میری بیٹی گڑیا بی بی کو اغوا کرکے لے گیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،شاہ شمس پولیس نے ملزم محمد حمزہ ،ملزم آصف ،ملزم کامران طفیل سے جب کہ بستی ملوک پولیس نے ملزم عجب گل سے پسٹلز برآمد کرلیے ،کینٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بستی خداداد میں ایک شخص کو پاک آرمی کی وردی زیب تن کیے ہوئے جس کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی جو وردی کی بابت کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا مذکورہ ملزم سے وردی بطور ثبوت قبضے میں لیکر گرفتار کرلیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید