• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او ملتان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل حل کرنے کا حکم

ملتان( سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ شاہ شمس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید، ممتازآباد سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کھلی کچہری میں ان کے ہمراہ تھےسی پی او ملتان نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیےانہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے کہ سائلین کی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں سی پی او ملتان نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانون کی روشنی و میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر جا کر سننا اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کرنا ہے۔
ملتان سے مزید