ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کے بالمقابل پرانی سرائے کو بند کر دیا گیا ،بتایا جاتا ہے کہ نشتر سرائے سے روزانہ 20 ہزار روپے آمدن کی مد میں نشتر کو جمع کروائے جاتے تھے اور اب ایک ماہ سے سرائے کو ختم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے نشتر میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین کو شدید قسم کی پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ یہاں پر مریضوں کے لواحقین انتہائی کم قیمت میں رہنے کی سہولت حاصل کر رہے تھے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وی سی نشتر اس سرائے کی عمارت میں وارڈ نمبر 16 کی بیسمنٹ میں بنائے گئے سٹور کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں -