ملتان( سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کی سینئر نائب صدر کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے اورطلائی زیورات سمیت دیگرقیمتی سامان لے اڑے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس کو مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کی سینئر نائب صدر ماریہ علی نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ صبح نیند سے بیدار ہوئی تو گھر کا دروازہ کھلا اور سامان بکھرا پڑاتھا، پڑتال کرنے پر گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے،ساڑے تین تولہ طلائی زیورات اور موبائل فون غائب پایا گیا، نامعلوم چور کی گھر میں داخل ہونے اور چوری کرکے فرار ہونے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی موجود ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعے کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم چور کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ۔