ملتان(سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کو کرایہ پر دینے کے معاملہ پر گرفتار دو افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے ،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا ، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکر لی، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری وکلا دلائل کے بعد منظورکر لی،ہائی کورٹ ملتان بینچ کی جج جسٹس راحیل کامران نے ایڈیشنل سیشن جج جدوئی کے حکم پر عملدآمد روکتے ہوئے فریقین کو 30 جنوری کا نوٹس جاری کر دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو اغواء برا ئے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔