• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک عرب کھاد فرٹیلائزر ملتان کے ریفرنڈم میں ورکرز یونین کامیاب

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاک عرب کھاد فرٹیلائزر ملتان کے ریفرنڈم برائے سال 27-2025ء میں ورکرز یونین نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی، ملک غلام دستگیر میتلا صدر اور ممتاز حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، ورکرز یونین نے289 جبکہ ایمپلائیز یونین نے 136 ووٹ حاصل کئے، مجموعی طور پر 450 ووٹوں میں سے نو ووٹ مسترد کیے گئے، نو منتخب صدر ملک غلام دستگیر میتلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک عرب فرٹیلائزر کے ملازمین کو رواں ماہ ہی ملازمین کو 5 پرسنٹ (150000روپے) اور انکریمنٹ کی ادائیگی کی جائے گی۔
ملتان سے مزید