ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری آ ج جمعرات مصطفیٰ کمال پاشا آڈیٹوریم نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ہوگی ، تقریب کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد ناصر ہوں گے جب کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی تقریب کی اعزازی مہمان ہوں گی ، تقریب میں نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج اور ان کی پوری کابینہ حلف اٹھائے گی ۔