ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک ملتان کے نو منتخب ذمہ داران کا اجلاس جامع مسجد جلال باقری میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھر نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھر نے کہا کہ حکومت پاکستان بجلی کے نرخ کم کر کے عوام کو فوری ریلیف دے، آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدے محض کرپشن کی بنیاد پر تھے، اجلاس میں ڈویژنل صدر خواجہ محمد ندیم مدنی صدیقی ،سید منور شاہ، علامہ حامدالرحمن حامدی،ملک عامر علی وینس،علامہ صابر حسین اعظمی،قاری طاہر فیضی، قاری عابد کالرو،صاحبزادہ قاری ریاض نظامی، علامہ ہاشم سعیدی اور سید کاشف شاہ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔