ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی اور چوری کے الزام میں 41مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ گلگشت ،کوتوالی، صدر، بی زیڈ ،چہلیک اور مظفر آباد کے علاقوں سے عدیم ،ارسلان، اسلم ، ذوالنین، حسان ،محمد یاسر، شیراز احمد اورقلندر رمضان کے موبائل فونز ملزمان چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں ملک اللہ بخش سے مسلح ملزمان موٹرسائیکل لے گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں امتیاز احمد سے موبائل چھن گیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد راجا سے دو نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں عبدالمعز سے ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جب کہاختر عباس، محمد معوذ، شعیب حسین، محمد اشرف ، محمد کامران ، عزیز صدیقی، ارشد، عبداللہ گیلانی، زاہد سراج ، عبدالحمید ،کاشف عزیز ،نبیل احمد ، عدیل شاہ ، محبوب احمد، مبین اختر، محمد اکرم، محمد صدیق، عدیل، سعید اقبال، حامد رضا، سید احمد محمود، جاوید، حضور بخش، مصطفیٰ، بلال، اشفاق، محمد بخش اور شیراز کی نقدی، موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور مویشی سمیت دیگر سامان چوری ہوگیا۔