ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ مزید96 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔67بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو 51 لاکھ40ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیاگیا، ملتان سرکل میں 9بجلی چوروں کو8لا کھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 32افراد کو8 لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد اور25یف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 4بجلی چوروں کوایک لاکھ90ہزار روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 9 صارفین کو5لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 10 بجلی چوروں کو7لاکھ80ہزار روپے جرمانہ عائد اور8افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 8 صارفین کو2لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائداور8ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں 10 صارفین کو2 لاکھ30 ہزار روپے جرمانہ عائد اور8مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 4 بجلی چوروں کو11 لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 10 صارفین کو4لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔