• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریک ڈاؤن کے دوران حاصل 11 ادویات کے سیمپلز جعلی ہونے کی تصدیق

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کے دوران حاصل 11 ادویات کے سیمپلز جعلی ہونے کی تصدیق کر دی، ڈریپ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر ری کال الرٹ جاری کر دیا، ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات مختلف فارما کمپنیوں کے برانڈز کے ناموں پر تیار کی گئی ہیں، ادویات کے پیکٹس پر کراچی، لاہور، سرگودھا، ٹیکسلا ، حطار کی فارما کمپنیز کے پتے درج ہیں ،شدید نمونیہ، ناک، گلے کے انفیکشن میں استعمال ہونے والی معروف برانڈ کی اینٹی بائیوٹک بیچ جعلی نکلی ،ہائیوکس نامی اینٹی بائیوٹک کیپسول کا بھی ایک بیچ جعلی ہے،نزلہ، زکام، کھانسی اور الرجی کے تین سیرپ کے 3 بیچز جعلی قرار دیے گئے ، پنجاب حکومت سے جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کرے،جعلی ادویات کی افادیت غیر واضح اور علاج متاثر ہو سکتا ہے ڈریپ نے پنجاب میں جعلی ادویات سپلائی چین کی جامع تحقیقات کی ہدایت کر دی،ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ مارکیٹس سروے، ریگولیٹری فیلڈ فورس سرویلنس یقینی بنائے،جعلی ادویات کے سپلائرز کی نشاندہی و جعلی ادویات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے،ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیکل اسٹورز جعلی ادویات کے بارے میں فوری اطلاع دیں۔
ملتان سے مزید