• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی مشاعرے کے بعد لانگ مارچ ہو گا ،سرائیکی رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر )سرائیکی مشاعرے کے بعد لانگ مارچ ہو گا، خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہر صورت صوبہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکی امن مشاعرے کی کامیابی پر مشاعرے کے میزبان مہر مظہر کات نے سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال چنڑ ایڈووکیٹ، شریف خان لشاری، سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما شعیب نواز خان بلوچ، امن اتحاد کے رہنما مہر وسیم عباس جوئیہ، ملک شان ربانی، صفدر خان ملغانی، مہر ثناء اللہ کلاسرہ، شرافت لنگاہ ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔ مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ سرائیکی مشاعرے کو کامیاب کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی مشاعرہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔
ملتان سے مزید