• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال، دلہن قتل کیس ،ملزم نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے تنازعے پردوسری بیوی کو پھانسی دی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے تہکال میں نئی نویلی دلہن کے قتل الزام میں گرفتار ملزم بینک کا سیکنڈآپریشن منیجر نکلا جس نے مبینہ طور پر پہلی بیوی کو طلاق نہ دینے کے تنازعے پربیوی کو پھانسی دیکر قتل کیا ۔پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلی جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ تہکال ایس ایچ او صدام کے مطابق جہانزیب ساکن ناصر باغ نے بیٹی ثناءجاوید بعمر25سال کے قتل کی رپورٹ کی تھی اور بتایاکہ 21روزقبل بیٹی کی شادی مسمی (ب) سکنہ کینال ٹاؤن کےساتھ ہوئی۔ انہوں نے بتایاکہ گھریلو تنازعے پر داماد نے بیوی کوپھانسی دیکراس کی جان لی ہے ۔ملزم ڈینزٹریڈ سنٹر کے قریب بینک میں سیکنڈ آپریشن منیجر ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوشادیاں کی تھیں اور ملزم کا بیان ہے کہ اسکی بیوی پہلی بیوی کو طلاق دینے پر باضد تھی جس کے باعث ان کے درمیان اختلافات بڑھ گئے تھے۔پولیس کیجانب سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
پشاور سے مزید