• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا اور پاٹا چیمبرز کا ٹیکس نافذ کی مخالفت، پانچ سال توسیع دینا کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) فاٹا اور پاٹا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ضم اضلاع میں ٹیکس کے نافذ کی مخالفت کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت قبائلی اضلاع میں صنعت وتجارت کے لئے اقدامات اٹھانے کی تجاویز دی ہے۔ خیبرپختونخوا کے سیکرٹری انڈسٹری عامر آفاق کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں ملاکنڈ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر انعام اللہ، مہمند چیمبر آف اینڈ انڈسٹری صدر امیر محمد ، باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر لعلی شاہ، سرحد چیمبر صدر فضل مقیم، خیبر چیمبر صدر ، کرم چیمبر صدر ، وزیرستان چیمبر صدر سمیت کثیر تعداد میں انڈسٹری، ماحولیات، سمال انڈسٹریل بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےچیمبرز صدور انعام اللہ، امیر محمد، لعلی شاہ نے کہا ضم شدہ اضلاع میں امن وامان کے مسائل کے ساتھ پسماندگی اور غربت ہے اور ٹیکس لگانے سے موجودہ انڈسٹری بند ہونے سے بے روزگاری بڑھ جائے گی جس سے امن عامہ کے مسائل پیدا ہونگے اور حکومت ایک ایک سال توسیع کی بجائے پانچ سال توسیع دیں تاکہ مزید انڈسٹری قائم ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ کسٹم، ایف بی آر اور دیگر محکموں نے تاجر برادری کو ٹیکس لگانےسے قبل تنگ کرنا شروع کردیاہے جس سے سرمایہ کاری رک جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا چیمبرز آف کامرس کو سرکاری پلاٹ الاٹ کیا جائے اوربنکوں کو صوبے کو ریڈ زون سے نکالنے کے لئے اقدامات کرکے تاجروں کو آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں جس پر سیکرٹری انڈسٹری عامر آفاق نے مکمل تعاون اور چیمبرز کی تجاویز کوصوبائی حکومت اور وفاقی حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پشاور سے مزید