• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر تورغر کا دورہ بی آئی ایس پی جدبا ‘تفصیلی بریفنگ

پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جدباء کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حامد نے ڈپٹی کمشنر کو پروگرام کے طریقہ کار اور خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے دفتر میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے عوام کی شکایات اور مسائل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو خدمات کی مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنا ہے اور اس ضمن میں عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
پشاور سے مزید