• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل میٹرو پولیٹن ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

پشاور ( وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن ملازمین نےتنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف باچا خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا مظاہرین نے سڑک کو دونوں اطرف سے ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور بدترین ٹریفک جام رہا میونسپل انٹر کالجز کی خواتین اساتذ ہ نے بھی احتجاجی مظاہر ے میں شرکت کی مزدوراتحاد او ر یونائیٹڈ میونسپل و رکرز یونین نے پنشن اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف کیپٹل میٹروپولیٹن میں ہڑتال کا اعلان کیاتھا جس پر ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کرکے کسی بھی آفیسرز کو دفتر میں نہیں چھوڑا گیا مظاہرے میں مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ ‘ سرپرست اعلی ریاض خان ‘صدر شاہد مغل ‘جنرل سیکرٹری فضل محمود‘ نائب صدر بلال فیض ‘ صاحبزادہ بدر منیر ‘عامردرانی ‘ حنیف لالہ ‘ امداد ‘غفار علی ‘ ہلال خان ‘ طارق جمال ٗ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان ، بلال احمد سرپرست اعلی، سید وقار علی شاہ جنرل سیکرٹری، اسماعیل خان دیگر عہدیداروں اور کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ کی کال پر چارسدہ رو ڈ پراحتجاجی دھرنا دیا گیا اور ملازمین نے سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دیا اور تنخواہوں اور پنشن کی عد م ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظامی تعلیمی د رسگاہوں کے خواتین اساتذہ نے بھی احتجاجی مظاہر ے میں شرکت کی۔
پشاور سے مزید