پشاور(نیوز رپورٹر) ملگری وکیلان کے رہنما اسحاق علی قاضی نے سوات ملگری وکیلان کے رکن ملک ارشد خان ایڈوکیٹ اور انکے کے بھائی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت وکلاء کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ حکومت وقت قاتلوں کی جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے ۔ ملک ارشد خان ایڈووکیٹ کی وفات سے وکلاء اور خصوصا ملگری وکیلان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ان کی موت نہ صرف ان کے خاندان بلکہ وکلاء برادری کے لیے بھی ایک گہرا صدمہ ہے۔ ملزمان کو انکے کیفر کردار تک پہنچانے کیلۓ وہ شانہ بشانہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہونگے۔