پشاور ( وقائع نگار ) محکمہ بہبود آبادی ضلع پشاور کے فلاحی مراکز کی انچارجز کی ماہانہ نظرثانی میٹنگ کا انعقاد ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ضلعی بہبود آبادی آفیسر پشاور سمیع اللہ خان نے کی اجلاس میں گزشتہ مہینے کی کارکردگی اور ہر فلاحی مرکز کی ماہانہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا سمیع اللہ خان نے کہا کہ فیملی پلاننگ بنیادی انسانی حقوق کا اہم جز ہےاس کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا بہبود آبادی کے مانع حمل ادویات تک رسائی بےحد اہم ہے موجودہ مشکل ترین دور میں ہر انسان فیملی پلاننگ کرنا چاہتا ہے لیکن ان کی صحیح رہنمائی نہیں ہورہی،بہبود آبادی کے فلاحی مراکز کا یہ کام ہے کہ موزوں جوڑوں کی رہنمائی کرے اور ان کو فیملی پلاننگ کے جدید ادویات سے روشناس کرائے، انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام فلاحی مراکز میں جنرل ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں جبکہ مانع حمل ادویات کا زخیرہ بھی عوام کیلئے دستیاب ہے۔ مگر ان کو بروئے کار لانا آپ سب کی ڈیوٹی ہےمہنگائی کے اس دور میں ہم مفت مانع حمل ادویات عوام کو فراہم کررہے ہیں اس سے عوام کو مستفید کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے