• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر علاج نشے کے عادی افراد کو مختلف ہنر سکھانے کا سلسلہ شروع

پشاور (وقائع نگار )نشے سے پاک پشاور مہم کے دو ماہ مکمل زیر علاج نشے کے عادی افراد کو مختلف ہنر سکھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم کے دو ماہ مکمل ہوگئے ہیں زیر علاج نشے کے عادی افراد کی صحت میں بہتری کو دیکھتے وئے محکمہ ٹیوٹا کے زریعے زیر علاج نشے کے عادی افراد کو مختلف ہنر سکھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر محکمہ ٹیوٹا کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بحالی مراکز میں لگا دی گئی جہاں پر وہ زیر علاج نشے کے عادی افراد کو مختلف ہنر سکھانے پر مامور ہونگے زیر علاج نشے کے عادی افراد میں دو سو کے قریب ہنر مند افراد بھی شامل ہیں جن کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا کمشنر جمعہ کے روز مختلف بحالی مراکز کا دورہ کرینگے اور زیر علاج نشے کے عادی افراد کو ہنر سکھانے کے عمل کا جائزہ لیں گے ۔ ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ ہنر سکھانے کا مقصد ہے کہ چار ماہ کے علاج کے بعد یہ افراد حلال رزق کمانے کے قابل ہوسکیں اس کے علاوہ صحت یاب ہونے والے افراد کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے بھی کوششیں کی جائیں گی تاکہ وہ دوبارہ نشے کی جانب نہ جاسکے
پشاور سے مزید