• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی پر دو ایس ڈی پی اوز کلوز لائن، 3 افسروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ناقص کارکردگی پر ایس ڈی پی او سبزی منڈی فیاض رانجھا اورایس ڈی پی او رمنا ڈی ایس پی ذوالفقار عباسی کو کلوز لائن کرکے چارج شیٹ کردیا گیا ۔ایس ایچ او آبپارہ عدیل شوکت کو ناقص پرفارمنس پر کلوز لائن کرکے شوکاز نوٹس جاری گیا گیا۔ایس ایچ او سنبل سب انسپکٹر آصف اور انچارج انوسٹی گیشن سنبل کو بہترین پرفارمنس پر ایک ایک لاکھ روپے انعام اور کلاس ون سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن عبدالستار کو اچھی پرفارمنس پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ پبلک ڈیلنگ اور کرائم فائٹنگ میں ناقص کارکردگی پر افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید