راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)موجودہ ملکی حالات اور سکیورٹی خدشات پر راولپنڈی میں سی ٹی ڈی دفاتر کے لئے سکیورٹی بڑھادی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کے حکم پر ضلعی پولیس کی نفری سی ٹی ڈی کے آفسزکی سکیورٹی کے لئے تعینات کی گئی ہے۔اس ضمن میں گزشتہ روز جاری کئے گئے سکیورٹی پلان کے مطابق سی ٹی ڈی ریجنل آفس نزد تھانہ سول لائنز میں تین شفٹوں میں حفاظتی گارد تعینات کی گئی ہے جب کہ ایلیٹ فورس پٹرولنگ کو دفتر کے ارد گرد پٹرولنگ کے لئے مقرر کیاگیاہے آر او آفس کی چھت پر بھی ایلیٹ فورس کے جوان ڈیوٹی کریں گے ،اسی طرح سی ٹی ڈی روات میں بھی تین شفٹوں میں پولیس گارد تعینات کی گئی ہے ۔متعلقہ ایس ایچ اوزکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی کو دن میں کم ازکم دومرتبہ ضرور چیک کریں ۔