اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے پر تین ڈولفن اہلکاروں عاقب، علی حیدر اور طلحہ کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ برخاست اہلکاروں نے دوران چیکنگ سیکٹر ایف الیون میں فیملی کو ہراساں کیا تھا۔ شکایت موصول ہونے پر ڈی آئی جی علی رضا نے نوٹس لیتے اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا تھا۔انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔