راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، دینہ (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ ،نامہ نگار)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں زیرتعمیر پلازہ کی چھت سے25سالہ لڑکی پراسرار پر گرکر جاں بحق ہوگئی ،سب انسپکٹر اعجاز گھمن نے بتایاکہ سروس روڈ پر زیرتعمیرپلازہ کے سیکنڈ فلور پر اسرار نامی شخص کے دفتر میں گزشتہ چار پانچ ماہ سے 3لڑکیاں اور ایک لڑکا کام کررہے ہیں۔ گزشتہ روزان میں سے شمائلہ نامی لڑکی دن دوبجے کے قریب دفتر سے نکل کر پلازہ کی چھت پر پانچویں منزل پر چلی گئی جہاں مزدور کام کررہے تھے وہاں فون پرکالیں اور میسیجزوغیرہ کرتے ہوئے اچانک نیچے آگری ۔پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی تھی ۔دریں اثناء تھانہ دھمیال کو سنگ مرجان نے بتایاکہ میر ی بچی سعدیہ عمر 9 سال جو کلا س ون میں زیر تعلیم تھی کو سکول سے لینے کیلئے جا رہا تھا کہ اتنے میں ایک ٹر یکٹر جسے اکرام تیز رفتار ی سےچلا رہا تھا نے میر ی بچی کو ٹکر ما ر ی جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ڈرائیور ٹر یکٹر بھگا کر لے گیا ۔ادھر تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں یونیورسٹی کے عقب میں پولیس ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں اور پولیس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک موٹر سائیکل سوار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ۔پولیس نے ڈولفن اہلکار فیصل کی مدعیت میں گرفتار ملازم شاہ اور فرار ہونے والے علی پور کے رہائشی اصغر شاہ کے خلاف اقدام قتل ، پولیس مزاحمت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔اٹک کے علاقے نیو ہٹیاں روڈ پر ویگن اور کار میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔حادثہ دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ۔ حادثہ میں 34 سالہ ڈسپنسر سلیم احمد موقع پر جاں بحق ہوا ۔ دینہ میں جی ٹی روڈ پرگورنمنٹ کالج کے سامنے پک اپ اور رکشہ کے تصادم میں رکشہ میں سوار 17سالہ حلیمہ سعدیہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ والدہ ساجدہ نسرین عمر 52سال اور وحید عباس عمر 61سال شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ رکشہ کےیوٹرن لینے کے دوران پیش آیا۔