اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے قومی صنعتی تعلقات کمیشن (NIRC) کے مجاز آفیسرمحمد شفیق نے تاریخ کا اعلان کر دیا، ریفرنڈم کے لئے پولنگ 6فروری جمعرات کو ہو گی جس میں تقریباً11,900سی ڈی اے ملازمین اجتماعی سودے کاری ایجنٹ کے تعین کے لئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔