راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 9ملزموں کو گرفتار کرکے 9 پستول برآمد کر لئے ۔ پولیس نے 8ملزموں سے 5کلو کے قریب چرس اور شراب بھی برآمد کرلی۔تھانہ صدر واہ پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی گینگ سے مسروقہ و چھینے گئے 5 موٹرسائیکل اور 12 ہزار 900 روپے برآمد کئے۔ رتہ امرال پولیس نے بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 11 قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم 60 ہزار 500 روپے اور 9 موبائل فون برآمد کر لئے۔ اسلام آباد پولیس نے بھی 16جر ائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 3843گر ام ہیر وئن، 1690گرام آئس، 1597گر ام چرس، 6پسٹلز اور ایک خنجر برآمد کرلیاگیا۔ تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب مو ٹر سائیکل چور گر وہ کے اہم رکن کے قبضہ سے پا نچ مسروقہ مو ٹر سائیکل ، تھانہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے نجی ہا سٹلزسے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملو ث گروہ کے دو ارکان سے 16لیپ ٹا پ، اے ٹی ایم، قیمتی اشیاءاور ما سٹر چابیا ں برآمدکر لیں ۔