• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید 6میچوں کا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر )میڈیا کرکٹ لیگ 2025 میں مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہو گیا پہلے میچ میں جیو نیوز نے آج نیوز کو 10 وکٹ سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پی ٹی وی نے خیبر نیوز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں جی این این اے نے اے آر وائی نیوز کو 40 رنز سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں پیمرا نے اعلان مارکیٹنگ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ پانچویں میچ میں گرین انٹرٹینمنٹ کی ٹیم نے پبلک نیوز کو پانچ وکٹو ں سے شکست دی۔ چھٹا میچ انتہائی دلچسپ رہا۔ یہ میچ کیپیٹل سمارٹ سٹی اور جی ٹی وی نیوز کے درمیان ٹائی رہا۔
اسلام آباد سے مزید