• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹریل کنکشنز اور ہائی لاسز فیڈرز پر بھی اے ایم آئی میٹرز نصب کئے جا رہے ہیں ،پروجیکٹ ڈائریکٹر

اسلا م آباد (خصوصی نمائندہ) پاور سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل شروع کر رکھا ہے ۔پروجیکٹ ڈائریکٹر اے ایم آئی سید محسن رضا گیلانی نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں آئیسکو کے دو آپریشن سرکلز راولپنڈی سٹی اور راولپنڈی کینٹ میں پرانے بجلی میٹرز کو اے ایم آئی میٹرز سے کسی بھی چارجز کے بغیر تبدیل کیا جا رہا ہے اور اپریل 2024سے اب تک تقریباً 4 لاکھ 86 ہزار سے زائد اے ایم آئی میٹرز نصب کئے جا چکے ہیں۔آئیسکو ریجن کے تمام انڈسٹریل کنکشنز اور ہائی لاسز فیڈرز پر بھی اے ایم آئی میٹرز نصب کئے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید