اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سیکٹر C-14میں شہریوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے نے مارگلہ انکلیو کے نام سے نیا رہائشی پراجیکٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے باہمی اشتراک سے کری میں دس ہزار کنال اراضی پر اس رہائشی پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ شروع کردی گئی ہے۔ مارگلہ انکلیو میں 5 مرلے، 10 مرلے اور ایک کنال کے رہائشی پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں ۔دریں اثناء چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ترنول تا سیکرٹریٹ‘ بہارہ کہو تا پیرودہائی اور روات چوک تا سیکرٹریٹ تک فیڈر بسیں چلانے پر کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ روٹس اسلام آباد کے اہم مراکز‘ یونیورسٹیز‘ ہسپتالوں اور دیگر اہم مقامات کے پاس سے گزرتے ہوں۔