اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف گیارہ اور 12سالہ دو کمسن بچوں سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔منڈی موڑ کے رہائشی نے مقدمہ درج کرایا کہ تھانہ شمس کالونی کے سب انسپکٹر صہیب پاشا نےبچوں کو دو دن اپنے پاس رکھا اور کسی ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا۔ انہیں تھانہ شمس کالونی میںزیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔