اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان( آگیگا) نے سربراہ وفاقی سیکرٹریٹ کور کمیٹی رحمان علی باجوہ کی زیرصدارت پنشن قوانین میں تبدیلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں تفریق ختم‘ ہاؤس اینڈ میڈیکل کنوینس اور ہائرنگ میں اضافہ، اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات پورے ہونے تک تحریک ختم نہیں ہو گی۔