• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی ریپ ایکٹ کےتحت جنسی جرائم کےتحقیقاتی یونٹس تشکیل

راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کےتحت جنسی جرائم کےتحقیقاتی یونٹس (ایس ایس او آئی یو)تشکیل دے دئیے ،صوبہ بھر میں جنسی جرائم کی تفتیش ان یونٹس کے ذریعے کی جائے گی ، اس ضمن میں جنسی جرائم کی تحقیقات کے لئے 1450 افسروں کو خصوصی طور پر تربیت دی گئی ہے جنہیں پنجاب بھر کے اضلاع میں تعینات کیاجائے گا،جنسی جرائم کےتحقیقاتی یونٹ تمام اضلاع میں قائم کئے جارہے ہیں اور ہر یونٹ میں ایک خاتون پولیس افسر کو تعینات کیاجائے گا،ذرائع کاکہنا ہے پنجاب بھر میں جنسی جرائم کے تحقیقاتی یونٹ جلد کام شروع کردیں گے ۔
اسلام آباد سے مزید