• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 3 گاڑیوں 23 موٹر سائیکلوں سے محروم ، سٹریٹ کرائم میں لوٹ مار جاری

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 19وارداتوں میں تین کاریں اور8موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، تھانہ کھنہ اور سبزی منڈی کے علاقے سے دو موٹر سائیکل، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور لوہی بھیر کے علاقے میں تین موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ 5گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ راولپنڈی میں گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل،8 موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔تھانہ روات کے علاقہ فیز7میں 2موٹر سائیکل سواردانیال اظہر سےڈیلیوری کی رقم 63 ہزار 400روپے ،اس کے ذاتی 7ہزار روپے اور موٹر سائیکل کی ٹینکی پر پڑے ہوئے 22پارسل چھین کر فرار ہو گئے ۔ افشاں کالونی میں 2 موٹرسائیکل سوار عدنان حمید کا بیگ جھپٹامارکر چھین کرفرارہو گئے۔ افشاں کالونی میں عروج ثاقب کے گھر سے تالے توڑ کر 2لیپ ٹاپ اورسونا مالیتی11 لاکھ 85ہزار روپے،مبارک لین مسجد میں محمد خان کے بیگ سے ایک لاکھ 30ہزار روپے، ڈھوک مائی سرور میں شفیق اسلام کے گھر سے 2موبائل اور 50ہزار روپے ،ڈی ایچ اے میں سجان محمود کے گھر سے 2لاکھ روپے اورسونا مالیتی3لاکھ روپے چوری ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید