سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ٹیبل ٹینس کی شوقین جوڑی ایمل اوہولسن اور فریڈرک نیلسن نے 13 گھنٹے، 37 منٹ اور چھ سیکنڈ طویل ٹیبل ٹینس ریلی کا مظاہرہ کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔
ایمل اوہولسن اور فریڈرک نیلسن ’اسپن ڈاؤ‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
طویل ترین میچ 20 جولائی 2024 کو سلائس مالمو میں کھیلا، یہ سوئیڈن کے علاقے مالمو میں ایک پنگ پانگ بار ہے۔
چار ماہ سے زیادہ کی شدید جسمانی اور ذہنی تربیت کے باعث یہ دونوں اس قابل ہوئے کہ بغیر کسی ایک سنگل بریک کے یہ دونوں مسلسل کھیلتے رہے۔ انکے دوستوں اور خاندان والوں نے انکی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا۔
ریکارڈ توڑنے والی اس ریلی کو غیر متزلزل اور مکمل توجہ کی ضرورت تھی، لہٰذا دونوں نے کھیل کے دوران ہی کھانا بھی کھایا۔ تکنیکل سپورٹ نے اس دوران ریلی کو مانیٹر کیا، جو بغیر کسی وقفے کے مسلسل جاری رہا۔
پچھلا ریکارڈ جو کہ جون میں برطانوی کھلاڑیوں نے قائم کیا تھا جب وہ ٹوٹا تو اسپن ڈاؤ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔