کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ایف سی پی ایس پارٹ 2 کے داخلوں سے متعلق کامیاب امیدواروں کی فہرست آویزان نہ کرنے کے خلاف درخواست پر شعبہ پوسٹ گریجویٹ ہیلتھ سائنس ڈاؤ یونیورسٹی کے سربراہ کو امیدوار کی درخواست پر 2 ماہ میں جواب دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے عدالتی فیصلے کے نقول بھی ڈاؤ یونیورسٹی کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو ایف سی پی ایس پارٹ 2کے داخلوں سے متعلق کامیاب امیدواروں کی فہرست آویزاں نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔