• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

139 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل، بحالی تک اجلاسوں میں شریک نہیں ہونگے

اسلام آباد (طاہر خلیل )الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل کردی ہے ۔

 بحالی تک اجلاسوں میں شریک نہیں ہونگے معطل کئے گئے ارکان میں دو سینیٹر ز، 16اراکین قومی اسمبلی ، 68 اراکین پنجاب اسمبلی ،33اراکین کے پی کے اسمبلی ، 15 ارکان سندھ اسمبلی اور 5ارکان بلوچستان اسمبلی شامل ہیں۔ 

معطل کئے گئے ارکان پارلیمنٹ رکنیت کی بحالی تک سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ 

سینیٹ کے معطل اراکین میں محمد قاسم اور عبدالقدوس جبکہ قومی اسمبلی کے طاہر اقبال ، چوہدری فرخ الطاف ، محمد مقداد علی خان ، محبوب سلطان ، عامر سلطان ، میاں اظہر ، سعد وسیم ، عثمان علی ، رضا حیات ، حراج ، علی قاسم گیلانی ، طارق بشیر چیمہ ، میاںخان ، اختر مینگل ، منیبہ اقبال ، زینب بلوچ اور سحر کامران شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید