• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، امارات، عراق سمیت 7 ممالک سے مزید 74 پاکستانی بے دخل، کراچی سے برطانیہ، اٹلی، جرمنی آذربائیجان جاتے ہوئے مزید 56 مسافر آف لوڈ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سعودیہ، امارات، عراق سمیت 7ممالک سے مزید 74پاکستانی بے دخل ، کراچی پہنچنے پر 7گرفتار کرلئے گئے جبکہ کراچی سے برطانیہ، اٹلی، جرمنی آذربائیجان جاتے ہوئے مزید 56 مسافر آف لوڈ کردیئے گئے ، ورک ویزا پر سعودیہ جانے والے 18 پاکستانیوں کو بھی پروازوں سے اتار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق سمیت 7 ملکوں سے مزید 74 پاکستانیوں کو بے دخل کرکے مختلف پروازوں سے کراچی بھیجا گیا۔ جن میں سے 7 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 14 اور 15 جنوری کے 24 گھنٹے میں بلیک لسٹ ہونے پر عمان اور سعودی عرب دو، دبئی میں منشیات، تمباکو کی فروخت اور فراڈ میں ملوث 3 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں ایمرجنسی پیپرز پر 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ جنہیں گرفتار کیا گیا۔ سعودی عرب میں ملازمت کے کانٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 28 افراد کو ایمرجنسی دستاویزات پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ سعودی عرب میں پاسپورٹ گم ہونے یا ویزا ختم ہونے پر 3 قطر اور دبئی سے 4 مفرور عمان میں ویزا ختم ہونے پر ایک ملاوی میں پاسپورٹ گم ہونے پر ایک کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ امارات کی جیلوں سے رہا 5 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید