ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبہ پنجاب کی طرز پر ملتان کے جملہ دفاتر میں ایپکا کی کال پر مکمل ہڑتال و تالہ بندی کی گئی اور ملازمین اپنے اپنے دفاتر سے شجاع آباد کینال ڈویژن پہنچے، اس موقع پر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی سی سی ملازمین کی 28 ماہ کی تنخواہیں اور پنشنر کی پنشن یکمشت ادا کی جائے، 4 سال کے واجبات بھی ادا کیے جائیں، لیو انکیشمنٹ اور 17-A کا نوٹیفکیشن بحال کیا جائے اور انکم ٹیکس کو ختم کیا جائے اور پنشن ریفارمز رولز کا خاتمہ، اس کے علاوہ محکمہ صحت کے ملازمین جو کہ سرپلس کردیے گئے ہیں ان کو فوری طور پر بحال کردیا جائے،جب تک یہ تمام معاملات حل نہیں ہوجاتے ایپکا میدان عمل میں ہے،اگر یہ مطالبات پورے نہ کیے گئے توایپکا اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،جلسہ کے بعد پریس کلب نواں شہر تک ریلی نکالی گئی۔