ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان کے مختلف علاقوں پرانا شجاع آباد روڈ، ڈبل پھاٹک، زکریا کالونی، واحد آباد، نظام آباد اور مسلم کالونی کے ہزاروں صارفین کئی دنوں سے گیس کی مسلسل عدم دستیابی کا شکارہونےسے سخت اذیت کاشکار ہیں، سخت سردی کے موسم میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، ہزاروں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں، خواتین روزمرہ کے امور کے لیے پریشان ہیں اور بچے بغیر ناشتے کے اسکول جانے پر مجبور ہیں، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ بارہا شکایات درج کرا چکے ہیں لیکن سوئی گیس حکام کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب یا عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔