ملتان (سٹاف رپورٹر)کچہری چوک فلائی اوور کے نیچے پارکنگ سے کار چوری ہوگئی، نامعلوم چور ایڈوکیٹ نعیم کریمی کی مہران کار چوری کر کے فرار ہوگئے، وکلا نے پارکنگ سے کار چوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے فوری طور پر مسروقہ کار برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔