• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے بورڈ اجلاس میں کمرشل پلاٹس کے نیلام کی منظوری

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں کمرشل پلاٹس کے نیلام عام کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نیلام عام میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جائیں۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں آنے والے درختوں کو متبادل جگہ منتقل کرنے کیلئے دو ٹرانسپلانٹر خریدنے کی منظوری دی گئی۔ بورڈ کے اجلاس میں سینٹورس مال سے ملحقہ پلاٹ پر پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پارکنگ پلازہ میں دکانیں بھی تعمیر کی جائیں۔ انہوں نے سیکٹر I-8میں بھی پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید