• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں ٹریفک کی روانی و حادثات روک تھام کیلئے ون ویز پر اہلکار تعینات

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹریفک کی روانی اور حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویز پر اہلکار تعینات کردیئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر ناصر باغ روڈ, گلبہار‘ نشتر آباد‘ یونیورسٹی روڈ‘ جی ٹی روڈ اور سٹی سیکٹر کے مختلف علاقوں میں ون ویز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ سٹی سیکٹر کے مختلف علاقوں میں ٹائر بلاسٹرز پہلے ہی لگائے گئے ہیں تاکہ بازاروں میں ٹریفک جام کا مسئلہ درپیش نہ آئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات ناصر باغ روڈ‘ نشتر آباد اور شہر کے مختلف پوائنٹس پر ون ویز کی خلاف ورزی پر ٹریفک حادثات رونما ہوتے تھے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پوائنٹس پر اہلکار تعینات کردیئے ہیں تاکہ حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ون ویز کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کیساتھ مکمل طور پر تعاون کریں تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے۔
پشاور سے مزید