کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ ٗ گیس کمپنی اور پولیس کی ٹاسک فورس نے گرانفروشوں، تجاوزات، ممنوعہ پلاسٹک کے تھیلے اورگیس کمپریسر فروخت کرنے والوں کیخلاف مشترکہ کاروائیوں میں 4 دکانیں سیل،10 افراد کو گرفتار،4 دکانداروں کو جیل منتقل،12 کو جرمانے عائد کرتے ہوئے غیر قانونی تھڑے مسمار کرکے 6 دکانداروں کو جیل منتقل، 113 کمپرسر ضبط کرکے 6 دکاندار وں کوگرفتارا ور ہزاروں ممنوعہ پلاسٹک کے تھیلے ضبط کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ٗ گیس کمپنی اور پولیس کی ٹاسک فورس نے گزشتہ روز مشترکہ کارروائیاں کی کچلاک بازار، سمنگلی چوک،خیزی چوک، عالمو چوک، نواں کلی، گل محمد کلی، طوغی روڈ،پرنس روڈ، گوالمنڈی چوک اور جوائنٹ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب ماریہ شمعون ،اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 95 جنرل سٹوروں، تندوروں ، بیف اور مٹن شاپس اور منی پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیاجبکہ قصابوں میں قیمتوں اور معیار تندوروں پر وزن اور منی پیٹرول پمپس پر قیمتوں اور گیج کا معائنہ کیاگیا اس دوران ناجائز منافع خوری کرنے پر 10 دکانداروں کو گرفتار 4 دکانیں سیل، 4 دکانداروں کو جیل بھجوایاگیا12 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جبکہ 23 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر (سریاب)ماریہ شمعون نے عوامی شکایات کی بنا پر میٹروپولیٹن عملے، اہلکاران اور پولیس کے ہمراہ سریاب روڈ پر انسداد تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران سڑک پر جھومپڑیاں اور دکان کے سامنے بنائے گئے تھڑے مسمار کرتے ہوئے 6 دکانداران کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) بہادر خان نے محکمہ گیس کے آفیسران و اہلکاروں کے ہمراہ کچلاک بازار میں متعدد دکانوں پر چھاپے مارے اس دوران گیس کمپریسر بیچنے اور استعمال پر 72 کمپریسر ضبط اور متعدد دکانداران کو گرفتار کرلیے، جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین نے کوئٹہ سٹی ایریا میں متعدد دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے جہاں کمپریسر نصب تھا ہوٹل مالکان کو گرفتار کیا گیاجبکہ شہر میں مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر 42 کمپریسر ضبط کرلیے گئے اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) ماریہ شمعون نے محکمہ گیس کے آفیسران کے ہمراہ سب ڈویڑن سریاب میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے جس میں مختلف دکانوں سے گیس کمپریسر برآمد کرلیے اس دوران تمام برآمد ہونے والے کمپریسروں کو ضبط کرکے محکمہ گیس کے حوالے کیا گیا،کوئٹہ کے سب ڈویژن سٹی کے مختلف علاقوں میں سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے ممنوعہ پلاسٹک تھیلے بیچنے اور استعمال کرنے کے خلاف کاروائیوں کے دوران متعدد دکانوں سے ہزاروں کے تعداد میں ممنوعہ پلاسٹک کے تھیلے ضبط کرلئے۔